• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان21 جنوری کو ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب امیر لاہور ذکراللہ مجاہد، عمران ظہور غازی، فرحان شوکت ہنجرا نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب میں کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم میں عوام کی بڑی تعداد رائے کا اظہار کررہی ہے 21 جنوری کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نتائج کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے دوسری جانب امیرجماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اختیارات پر قابض ہیں، حکمران خاندان نہیں چاہتے کہ عوام بااختیار ہوں۔
لاہور سے مزید