• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف امریکی اقدامات مسلم ممالک کیلئےمتحد ہونے کا سنہرا موقعہ،شجاع الدین شیخ

لاہور(خبرنگار)ایران کے خلاف امریکی اقدامات مسلم ممالک کے لیے متحد ہونے کا سنہرا موقع ہے۔ مسلم ممالک عسکری اتحاد قائم کریں جس کا مقصد باطل قوتوں کا خاتمہ اور اسلام کا غلبہ ہو۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ابلیسی اتحادِ ثلاثہ یعنی اسرائیل، امریکہ اور بھارت فلسطین اور عالمِ عرب سے آگے بڑھ کر اب عالمِ عجم پر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہو رہے ہیں۔ 
لاہور سے مزید