لاہور(خصوصی رپورٹر)سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کام کی رفتار، معیار اور تعمیراتی پیشرفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، پروجیکٹ مینیجر این ایس آئی ٹی یاسر سیف اللہ سمیت نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی اور منصوبوں کے مختلف پہلوؤں پر جامع بریفنگ دی۔