لاہور(خبرنگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ) کے درمیان پنجاب بھر کے 15 ای خدمت مراکز میں زونگ کسٹمر فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب کی صدارت پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف نے کی۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پروکیورمنٹ عطاالرحمان جبکہ سی ایم پاک (زونگ) کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن فہیم درانی نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔