لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلا میہ مریدکے کے زیرِ اہتمام تقریبِ صحیح بخاری سے جید علما کرام،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کے علمی ورثے کو دنیا بھر میں عام کریں گے اور اپنے طلباء کو جدید دور کے چیلنجز کے لیے تیار کریں گے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ قصوری،مدیر گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ مفتی عبدالرحمن عابد و دیگر نے تقریب صحیح بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں علماء کرام، جامعہ کے اساتذہ ،طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔