• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھے، مریم نواز

اسلام آ باد(خبرایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھے ورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہو گا،30لاکھ کے دعوے کے برعکس 20ہزار بھی جمع نہ کرسکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی،فتنہ خان کی آئیں، بائیںاورشائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان چند دن پہلے تک تو سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے تھے لیکن آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید