• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو گرفتار کرنیکا خواب دیکھنے والے اپنی فکر کریں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، روس کیساتھ سستے تیل کا معاہدہ کیا، اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کرتا۔ حکومت آج یا کل گر جائے گی، حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور ہر غیر قانونی کام کررہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے، میں انہیں بتا دوں کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام کی ایک ہی دہائی ہے کہ اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں، عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں۔

اہم خبریں سے مزید