سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں بھی نت نئی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان تبدیلیوں کے بعد صارفین نہ ڈیٹا جمع کرسکیں گے، نہ استعمال کرسکیں گے اور نہ شئیر کرسکیں گے۔ لیکن کمپنی صارفین کو یہ سمجھنے مدد دے گی کہ صارفین کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جائے گا۔فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام کے صارفین کو پالیسی کی تبدیلی کے متعلق نوٹیفیکیشن موصول ہونا شروع ہوجائیں گے، جس میں میٹا کی جانب سے نئی پالیسی کے 26 جولائی سے نافذالعمل ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ہمارا مقصد اپنے ڈیٹا کے معاملات کے حوالے سے مزید شفاف ہونا ہے۔پالیسی تبدیلی کے علاوہ میٹا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کمپنی کے جانب سے بہتر پرائیویسی سیٹنگ کے لیے دو نئے کنٹرولز جاری کیے جارہے ہیں، جس میں سے ایک کے تحت صارف یہ طے کرسکے گا کہ اس کی پوسٹ تک کس کو رسائی حاصل ہوسکتی ہے اور کون صارف کی پوسٹ نہیں دیکھ سکتا۔
دوسرے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے صارف فیس بک اور انسٹاگرام پر اس بات کا تعین کر سکے گا کہ اس کی فیڈ پر کون سے اشتہار دِکھائیں جائیں اور کون سے نہیں۔پالیسی کی اس تبدیلی کا اطلاق میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور میٹا کی دیگر اشیاء پر نہیں ہوگا۔