لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تمباکونوشی پر عائد ٹیکسوں میں کم از کم 30فیصد اضافہ کیا جائے ۔ اس وقت پاکستان کو تمباکو کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے سالانہ 615 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ تمباکو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنا اس کے استعمال کو کم کرنے میں سب سے زیادہ مددگار قدم ہے، بالخصوص کم آمدنی والے ممالک اور نوجوانوں میں تمباکو کا استعمال کم کرنے کے لیے یہ سب سے زیادہ مؤثر ہے۔