کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیل چورنگی سپر اسٹور میں آگ لگنے سے دم گھٹنے سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ وصی ولد رضی الدین صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، متوفی گلستان جوہر کا رہائشی تھا ۔
اس نے چند روز قبل ہی نوکری کے لیے سی وی جمع کروائی تھی اور بدھ کو انٹرویو کے لئے سپر اسٹور گیا تھا متوفی اسٹور کے داخلی خارجی راستوں سے واقف نہیں تھا .
راستوں کے بارے میں علم نا ہونے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکا اس کو سی سی ٹی وی میں دیکھ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔