انقرہ(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے، ہماری حکومت صاف اور شفاف انتخابات کیلئےانتخابی اصلاحات کرنے کی خواہشمند ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے، دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے، ہماری دو طرفہ تجارت صرف 1 ارب ڈالر ہے، موجودہ وزیر اعظم اس تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔