سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمیو نیٹیز میں انگیجمنٹ کو بڑھانے کا نیا طر یقہ متعارف کروایا ہے۔ اب کمیونٹی کے ایڈمن ٹیب کے اوپر ٹوئٹس کو پن کرکے انگیجمنٹ بڑھا سکیں گے۔ یہ آپشن کمیونٹی موڈ میں پیش کیا گیا ہے جو کسی بھی کمیونٹی ٹوئٹ کو فیڈ کے اوپری سرے سے تعین کردے گا اور وہ ٹوئٹ بطور نوٹس کام میں لایا جاسکے گا۔ یہ آپشن صارفین کی ٹوئٹر کمیونیٹیز میں مزید بہتر انگیجمنٹ لانے میں مدد گار ثابت ہو سکے گا۔
اب تک کمیونیٹیز کی محدود انگیجمنٹ سامنے آنے کے باوجود یہ فیچر ٹوئٹر سے ہٹانہیں ہے۔ اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹوئٹر مختلف معملات پر لوگوں کے خیال کا احترام کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کرنے کا حق دیتا ہے۔واضح رہے ٹوئٹر صارفین مختلف موضوعات کے لیے متبادل ٹوئٹر ہینڈل بنا رہے ہیں۔
یعنی اگر کوئی صارف کرکٹ کا شوقین ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کرتا ہے تو اس کی مختلف فیڈ اور آڈینس ہو سکتی ہے، جس پر اس کے موضوع کے حساب سے ٹوئٹس موجود ہوں گی۔ فیڈ پر وہ غیر ضروری ٹوئٹس موجود نہیں ہوں گی ،جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔