• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کے قتل کا خطرہ سزا بھارتی عزائم کی عکاس ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(جنگ نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کو من گھڑت الزامات پر سزا کیخلاف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی غاصبانہ قبضے، تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیابلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی عدالت نے من گھڑت، جھوٹے الزامات پر دائر مقدمے میں یاسین ملک کو سزا سنائی، حریت رہنما کیساتھ بیماری کے باوجود جیلوں میں بے رحمانہ سلوک کیا گیا، یاسین ملک کی قید، من گھڑت الزامات پر مقدمہ، بدنیتی پر مبنی سزا بھارتی عزائم کی عکاس ہے، بھارت کی کوشش ہے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کے طور پر پیش کیا جائے، بھارت نے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو مکمل نظر انداز کیا خط میں کہا گیا کہ یاسین ملک کے ساتھ سلوک، کشمیریوں، کشمیری قیادت کو مقدمات میں پھنسانے کی کوششوں کا حصہ ہے، خطرہ ہے یاسین ملک کو زیر حراست قتل کر دیا جائے، سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کرائیں، سیکرٹری جنرل بھارت کی مقامی کشمیری قیادت کو نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لیں، یاسین ملک کے خلاف تمام بے بنیاد الزامات واپس لینے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے انہیں بھارتی قید سے فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹے الزامات میں قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے، بھارت، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دےاور مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کو منسوخ کرے، اقوام متحدہ کی زیر نگرانی تحقیقات کیلئے آزاد محققین کو رسائی دے۔
اہم خبریں سے مزید