• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پر خدمات کی فراہمی، 200 اہلکاروں کا انتخاب

اسلام آباد (قاسم عباسی) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے آئندہ حج بیت اللہ کے لئے وزارت مذہبی امور سے 200؍ افسران اور حکام کی فہرست کوحتمی شکل دے دی ہے۔ صرف وزیر کے دفتر سے 5؍ ڈرائیوروں، چار گن مین، ایک باورچی، 11؍ پرسنل سیکریٹریز و معاونین سمیت 35؍ اہلکاروں کی خدمات مستعار لی گئی ہیں۔ وزیر مذہبی امور خود بھی حج ادا کریں گے۔ اس حوالے سے فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منتخب افسران اور اہلکار عازمین حج کو مطلوبہ خدمات فراہم کریں گے۔ رابطہ کرنے پر سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے کہا کہ ہر سال حج کے موقع پر منتخب اہلکاروں کو خدمات کی فراہمی کے لئے روانہ کیا جاتا ہے ایسے اہلکاروں میں سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریز کے عملے کے ارکان بھی شامل ہوتے ہیں ان میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہوتے ہیں۔ فہرست میں 22؍ یو ڈی سی بھی شامل ہوں گے۔ شہباز شریف حکومت نے فریضہ حج کے لئے اخراجات کی حد 8؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے مقرر کی ہےجبکہ حکومت اس میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید