• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس کے تحت شہری دفاع کے حوالے سے دو روزہ تربیتی کیمپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے خلاف بھارت کی کھلی جارحیت کے بعد ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر ہفتہ اور اتوارکو صبح 9بجے شہری دفاع کے حوالے سے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں کراچی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹ لیڈرز کے علاوہ الخدمت ویلفیئر اور دیگر اداروں کے 500 رضا کار وں کوآگاہی دی گئی جس میںانہیں شہری دفاع ، ریسکیو ، فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی۔اس موقع پر سینئر نائب صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہے تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔ صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر کا کہنا تھا کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن خدمت انسانیت کے حوالے سے ملک بھر جانی جاتی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے بعد ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں اپنے اسکاؤٹس کو متحرک کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید