• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تشکر پاک فوج کے حق میں شہر شہر ریلیاں

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے اعلان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور ،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف افواج پاکستان کے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر اتوار کو یوم تشکر بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، مختلف تقریبات اور شہر شہر ریلیوں کا انعقاد ہوا، ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلیوں میں افواج پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کو سلام پیش کیا گیا جبکہ مساجد میں شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی اور افواج پاکستان کی کامرانیوں اور شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اقلیتی برادری نے بھی اپنے عقائد کے مطابق خصوصی عبادات اور دعائوں کا اہتمام کیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات ، تاجر وکلا ، طلبا ، مذہبی تنظیموں اور مزدور یونینز کے قائدین اور محنت کشون اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان تقریبات میں شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا ۔

ملک بھر سے سے مزید