• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو اندازہ نہ تھا ٹرمپ پاکستان کو فائدہ پہنچائینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نےکہا ہے کہ سیز فائر سے قبل بھارت کو اندازہ نہیں تھا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کو فائدہ پہنچائیں گے اس کیلئے آواز بلند کرینگے، یہ جنگ اگر بڑھتی تو نیوکلیئر تصادم کی طرف بڑھ سکتی تھی، اب جنگ کو بھول کر امن و آشتی کی طرف بڑھنا چاہئے، ریما عمر نے کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر ہوا ہے مگریہ سیز فائر کس طرح اور کن شرائط پر ہوا، ایسی کون سی انٹیلی جنس تھی جو امریکا کے ساتھ شیئر کی گئی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا جب ایک دوسرے کے پڑوس میں رہنا ہے تو پر امن بقائے باہمی کا کوئی نہ کوئی طریقہ ہونا چاہئے۔آپس میں زندہ رہنے کا باعزت اور باوقار طریقہ یہ ہے ایک دوسرے کی عزت کریں۔نریندر مودی سے قبل یہ الزامات بھارت پر ماضی میں کبھی نہیں لگے ۔دونوں ممالک کو ایسا طریقہ اپنانا چاہئے جس سے خطے میں خوشحالی آئے لڑ کر تو ہمیشہ تباہی آتی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو ناقابل تنسیخ قرار دیا جائے۔ پرویز مشرف کے دور میں جو معاہدے ہوئے تھے اس سے بات چیز کا آغاز ہونا چاہئے۔دونوں ریاستیں ایٹمی قوتیں ہیں کشیدگی بڑھنے سے نہ صرف ہمارا خاتمہ ہوگابلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔اس خطے میں اگر امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔ بھارت جنگ کے بجائے مختلف شعبوں میں پاکستان اور دیگر ممالک سے مقابلہ کرے۔لڑائی کی صورت میں دونوں ممالک میں کوئی بھی چین سے نہیں بیٹھے گا۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بھارتی آبادی پاکستان سے زیادہ ہے مگر جذبہ ایمانی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید