• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ اور ویمن ایسوسی ایشن کا مشترکہ فلاحی اقدام

اسلام آباد( رپورٹ/حنیف خالد)بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن آف بیجنگ (PWAB) نے سفیر پاکستان خلیل ہاشمی کی اہلیہ مریم محمود کی قیادت میں "دل سے پاکستان" کے عنوان سے ایک فلاحی فنڈ ریزر تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد تھلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی مالی امداد فراہم کرنا تھا جنہیں عمر بھر علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب میں متعدد اسپانسرز نے دل کھول کر عطیات دیے۔ سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں اس نیک مقصد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے PWAB کی کوششوں کو سراہا اور عطیات دینے والوں کی سخاوت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملک بھر سے سے مزید