• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ دائر درخواستوں پرسماعت آج کریگا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کا آینی بینچ آج (سوموار)کو الیکشنز ایکٹ 2017میں اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کے معاملہ پرہونے والی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شکیل احمد اورجسٹس علی باقرنجفی پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بینچ آج (سوموار) کو صبح ساڑھے 9بجے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید