کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ، اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت بند گلی میں آگیا، مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ دفاعی تجزیہ کار،میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان آج جہاں کھڑا ہے بین الاقوامی برادری کبھی نظر انداز نہیں کرے گی۔ مشیر وزیراعظم (سیاسی امور) رانا ثناء اللہ نے امید نہیں مودی مذاکرات کی میز پر آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہم خبر یہ ہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے بھارتی حکام نے پاکستا ن کی جانب سے رافیل طیارے مار گرائے جانے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا ہے۔پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے افسرنے جواباً کہا کہ جنگ میں نقصان ہوتا رہتا ہے۔بھارت کی جانب سے یہ بہت بڑا اعتراف سامنے آیا ہے۔