واشنگٹن (اے ایف پی) پولیس نے امریکی سپریم کورٹ کے جسٹس کو دھمکیاں دینے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔ عدالت کی ترجمان پیٹریشیا میک کیب نے ایک بیان میں کہا کہ جسٹس کیوانا کی رہائش گاہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شخص مسلح تھا اور اس نے جسٹس کیوانا کو دھمکیاں دی تھیں۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب عدالت بندوق کے حقوق اور اسقاط حمل سے متعلق سیاسی طور پر لگائے گئے مقدمات پر ممکنہ طور پر تاریخی فیصلے جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔