• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت نے اپنے جنازے سے متعلق کیا کہا تھا؟


گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کا پُرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے جنازے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین کو دُکھی کردیا ہے ایسے میں اُنہیں یاد کرتے ہوئے صارفین اُن کے پُرانے ویڈیو کلپس شیئر کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں عامر لیاقت حسین دورانِ انٹرویو اپنے جنازے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ’لوگ کسی سے کتنا پیار کرتے ہیں، یہ اُس کے جنازے سے پہچانو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر میرے جنازے میں لوگوں کی تعداد کم ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں اچھا آدمی نہیں تھا۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر میرے جنازے میں ہزاروں لوگ ہوئے تو آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ میں کیسا انسان تھا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عوام سے عامر لیاقت کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید