• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کی دانیہ سے صلح کیلئے کی گئی آڈیو کال لیک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی آواز میں ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ سے صلح کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

آڈیو کال میں سُنا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی ساس سے کہہ رہے ہیں کہ ’میں دونوں کے لیے جہاز کے ٹکٹ بھیج رہا ہوں، ایئرپورٹ پر خود لینے آؤں گا اور اپنی بیوی دانیہ کو ساری دُنیا کے سامنے حق سے اپنے ساتھ واپس گھر لیکر جاؤں گا۔‘

عامر لیاقت نے کہا کہ ’میں باتیں بھول سکتا ہوں لیکن دانیہ کو نہیں بھول سکتا، دانیہ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھوں گا، غلطیاں دونوں سے ہوئی ہیں لہٰذا ہمیں درگزر کرنا چاہیے۔‘

اُنہوں نے اپنی ساس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک اچھی خاتون ہیں، آپ کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے، آپ دانیہ کو سمجھائیں کہ بیٹا تمہارا اصلی گھر عامر کے ساتھ ہے، گھر بار بار بنتے اور ٹوٹتے نہیں ہیں، میرے پاس واپس آئے اور ہم دونوں خوش رہیں گے۔‘

آڈیو کال میں عامر لیاقت نے کہا کہ ’میں خود دانیہ کو لینے آؤں گا اور جب میں خود آؤں گا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا اور گاؤں میں کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ وہ آپ پر یا دانیہ پر باتیں بنائے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا دل بوجھل ہوگیا ہے، آپ لوگوں نے جو کیا وہ بہت غلط کیا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم سب کچھ بھول جائیں اور آگے کی زندگی کے بارے میں سوچیں۔‘

عامر لیاقت حسین نے اپنی ساس سے کہا کہ ’میرا آپ لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں ہے، اس ساری صورتحال میں میری سابقہ بیویوں اور بچوں نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا اور نہ رابطہ کیا۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنی ساس سے مزید کہا کہ ’ہمارا رشتہ اتنا کمزور نہیں کہ ایک دوسرے کو چھوڑ دیں، دونوں کے لیے مشکل وقت رہا لیکن اب آپ ہماری صلح کروا کر سب کچھ ٹھیک کریں‘۔

خاص رپورٹ سے مزید