• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے کے اعصاب اور سماعت متاثر ہوئی ہے۔

فالج حملے کے نتیجے میں گلوکار جسٹن بیبر نے اپنا کنسرٹ بھی ملتوی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں جسٹن بیبر نے کہا کہ وہ ’رمسے ہنٹ سنڈروم‘ (ramsay hunt syndrome) مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے فالج حملے کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بتایا ہے کہ ’میں اپنی پلکیں نہیں جھپک پارہا اور نہ ہی مسکرانے پر میرا چہرہ حرکت کر رہا ہے۔‘

ایک اور انسٹاگرام پوسٹ پر جسٹن بیبر کا اپنی صحت سے متعلق بتانا ہے کہ ’میں کھانا بھی نہیں کھا پا رہا اور یہ بہت تکلیف دہ ہے، پلیز میرے لیے دعا کریں۔‘

رمسے ہنٹ سنڈروم کیا ہے؟

رمسے ہنٹ سنڈروم کے حملے کے نتیجے میں مریض کے کان کے ارد گرد، چہرے یا منہ پر دردناک دانے بن جاتے ہیں، یہ اس وقت ہوتا ہے جب ’ویریلا زوسٹر‘ (varicella-zoster) نامی وائرس دماغ میں پہنچ کر اعصاب کو متاثر کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید