• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی کے تہوار پر تنقید، فرح خان مشکل میں پھنس گئیں

فرح خان—فائل فوٹو
فرح خان—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کوریوگرافر فرح خان ہندوؤں کے تہوار ’ہولی‘ سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کے سبب سخت تنقید کی زد میں آ گئیں۔

فرح خان کو اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025ء‘ کی حالیہ قسط میں ’ہولی‘ سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

شو کی میزبان فرح خان نے حالیہ قسط میں ہندوؤں کے تہوار پر تنقید کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین نے ہدایت کارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح خان نے ہولی کے جشن کے دوران پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات اور مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

فرح خان کے اس بیان کی جہاں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے حق میں بھی تبصرے کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید