• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر کے چرچے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے نکاح کی یادگار جھلکیاں وائرل ہونے کے بعد اب مایوں کی تصاویر نے بھی صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔

اسٹار کپل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا پھر دونوں کا نکاح مکہ مکرمہ میں ہوا جہاں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اب دونوں کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جو پاکستانی لائف اسٹائل جرنلسٹ ملیحہ رحمٰن نے شیئر کی ہیں جن میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔

 تصویر میں دولہا اور دلہن کا مایوں لُک سب کو بھا گیا۔

کبریٰ خان نے پیلی چھوٹی قمیض کے ساتھ غرارہ پہنا جبکہ پھولوں کے زیور نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔

گوہر رشید نے منٹ لائٹ بلو کرتے اور پاجامے کے ساتھ ہلکی پیلی واسکٹ پہنی، دونوں کے چہرے پر چمک اور خوشی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

کبریٰ خان نے بھی ایونٹ کی ایک تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پھولوں کے کنگن پکڑے ہوئے ہیں۔

فینز نے دونوں کی مایوں لُک کو بے انتہا پسند کیا اور سادگی کی تعریف کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید