• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا وزیرِ خزانہ نہ ہونے پر عثمان بزدار کا طنز

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاحال پنجاب میں وزیرِ خزانہ مقرر نہ کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جس نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنا ہے، اس کا نام اب تک فائنل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جسے وزیرِ خزانہ سے متعلق معلومات ہوں وہ پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرے۔

واضح رہے کہ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ پیر 13 جون کو پیش ہونے جا رہا ہے۔

محکمۂ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب سے زائد ہو گا، جبکہ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید