• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی ہدایت پر آئل ٹینکر ڈرائیورکو انعام سے نوازا گیا

اسلام آباد(اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پراپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جلتے ہوئے آئل ٹینکر کوبہادری سے آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو کورہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ آئل ٹینکر کو 3کلومیٹر تک آبادی سے دور لے گئے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ اس بہادری کے اعتراف پرانہیں کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں مدعو کرکے انعام سے نوازا گیا۔
اہم خبریں سے مزید