اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان کی دعوت پر (آج) منگل سے ایران کا پہلا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے، دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ دورہ کے دوران ایرانی ہم منصب کیساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے وہ ایران کے صدر سے ملاقات کے علاوہ ملک کی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے،۔