مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور انٹیلی جنس پر مشتمل سکیورٹی اداروں نے ترکی میں انسپکٹر یا اس سے اعلیٰ رینک کے ایک ہزارسیاحوں کو فوری طور پر اسرائیل واپسی کی ہدایت کی ہے۔ترکی سیر وسیاحت کے لئے آنے والے سینکڑوںاسرائیلی سیاحوں نے تل ابیب حکومت کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا ہے حالانکہ ایران کی جانب سے ان سیاحوں کے قتل اور اغوا کا ایک منصوبہ سامنے آ چکا ہے۔