کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے دعا زہرہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف والد کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ جمعرات کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ سندھ ہائیکورٹ فیصلے کو دعازہرہ کے والد نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون کو دعا زہرہ کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔