• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن اور الخدمت فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے صدر انجینئر اسد اللہ شاہ اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہوگئی ہے،امیر جماعت نے کے پی حکومت پر واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی اسداللہ شاہ کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھے گی،حکومت اگر مظلوموں کو انصاف نہیں دے سکتی تو گھر چلی جائے۔ جماعت اسلامی اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ درد میں ہر طرح سے شریک ہے، دین، ملک اور محروم طبقات کی خدمت کے جذبہ سے سرشار کارکنان جماعت اسلامی ظلم و ناانصافی کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید