• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان سے آئے تھے: بھارتی میڈیا کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سے آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر کچ سے گرفتار کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی شوٹر پریاورت عرف فوجی کو قتل کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ پاکستان سے بھیجی گئی تھی‘۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’اس کھیپ میں آٹھ دستی بم، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر، 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور ایک اے کے 47 شامل تھی‘۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’اگر سدھو موسے والا کے قتل میں ناکامی کا سامنا ہوتا تو اُس صورت میں ان ہتھیاروں کو استعمال کرنا تھا‘۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید