• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ہالینڈ کے تجارتی تعلقات میں پیشرفت جاری ہے، راؤ رضوان الحق

دی ہیگ ( راجہ فاروق حیدر) پاکستان بزنس فورم ہالینڈ نے دی ہیگ میں ساحل سمندر پر واقع ریسٹورنٹ میں سالانہ تقریب 2022کا شاندار اہتمام کیا ۔تقریب کا آغاز بزنس فورم کے رکن شیخ محمد ظفر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق تھے جبکہ صدارت فورم کے صدر انور ثاقب نے کی۔ سید اعجاز حسین نے نظامت کے فرائض بڑی عمدگی سے ادا کئے۔ تقریب میں ہالینڈ میں پاک ڈچ بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھن والے افراد نے بیگمات کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی راؤ رضوان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈکے تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔ رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات 1.5بلین ڈالر سے تجاوز کرچکی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37فیصد زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہالینڈمیں مقیم پاکستانی رواں برس میں 35ملین ڈالر سے زائد تر ترسیلات بھیج چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ راؤ رضوان الحق نے پاکستانی بزنس فورم کی خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار پروگرام آرگنائز کرنے پر مبارکباد دی۔قبل ازیں معروف پاکستانی بزنس مین مظہر علی نے ہمیشہ ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں کی ہیں اور مثالی پروگرامز کئے۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر انور ثاقب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بزنس فورم کی کارکردگی میں سیاسی خلفشار بعض اوقات رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم ہالینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے بزنس کمیونٹی کے پاکستان کے اداروں کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتا ہے۔ پاکستان بزنس فورم ہالینڈ نے جیوری کے فیصلے کے مطابق سال 2022کا بیسٹ بزنس ایوراڈ کا مستحق ڈاکٹر ملک محمد اجمل کی کمپنی ’’یاری‘‘ کو قرار دیا جوکہ ڈاکٹر ملک محمد اجمل صدیق نے کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق اور فورم کے صدر انور ثاقب سے پرزور تالیوں میں وصول کیا۔

یورپ سے سے مزید