• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ڈبل روٹی، گوشت اور سیریل قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں

سٹیفورڈ( مریم فیصل) برطانیہ میں مہنگائی میں تیز تر ین اضافہ جاری ہے، روزمرہ استعمال کی اہم اشیاء جن میں ڈبل روٹی ، سیریل، گوشت شامل ہیں، ان میں بہت تیزی سے اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے ، اس وقت تمام سیکٹرز دبائو میں ہیں کہ ورکرز کی تنخواہیں بڑھائی جائیں تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرسکیں کیونکہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اس تناسب سے تنخواہیں نہیں بڑھ رہی ہیں ،ایک طرف مہنگائی میں شدید اضافہ ہو رہا ہے ،دوسری طرف ٹرین ملازمین برطانیہ بھر میں تنخواہوں اور ملازمتوں میں کٹوتی کے خلاف ہرتال کر رہے ہیں، اس وقت برطانیہ کا انفلیشن ریٹ 9.1فیصد ہے اور 12ماہ کے عرصے میں یہ سب سے تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،برطانیہ میں مہنگائی اس وقت چالیس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
یورپ سے سے مزید