• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی 15 میں منڈی مویشیاں کی بولی کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15 میں منڈی مویشیاں کی بولی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ معین خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں ایک ہی جگہ دو مویشی منڈیاں لگنے سے تصادم کا خدشہ ہے لہٰذا ہائی کورٹ سی ڈی اے کو دوسری مویشی منڈی لگانے سے روکے۔ درخواست کے مطابق ترنول اور سیکٹر آئی 15 میں فاصلہ بہت کم ہے اس لئے (بھاٹہ چوک) ترنول میں اس جگہ ہی منڈی لگنی چاہئے جہاں ہر سال لگائی جاتی ہے۔ سی ڈی اے ایک ہی جگہ پر د و منڈیا ں نیلام کررہا ہے جبکہ دونوں منڈیوں کا راستہ ایک ہی ہے جس سے ٹھیکیداروں کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی جانب سے بھاٹہ چوک آئی 14میں مویشی منڈی لگائی جاتی ہے جو اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں کیلئے ہوتی ہے جبکہ اس سال سی ڈی اے سیکٹر آئی 15میں مویشی منڈی لگوا رہا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ابتدائی سماعت کی۔
اسلام آباد سے مزید