• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 لڑکیوں سمیت 4افراد اغواء ، ایک مغوی زخمی حالت میں گھر واپس آگیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آبادسے 3 لڑکیوں سمیت 4افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال کی حدود سے حمیدہ کی بیٹی(ف)،ویسٹریج سے شازیہ کی بیٹی (ت)، دھمیال سے آفتاب کی بیٹی (م)، شفقت کے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا ۔دریں اثناءتھانہ نیلور کا رہائشی لاپتہ ہونے کے دو دن بعد زخمی حالت میں واپس گھر پہنچ گیا۔پولیس کو اشفاق نے بتایاکہ میرا بیٹا تحسین گھر سے نکلااور لاپتہ ہوگیا، د ودن بعد زخمی حالت میں ملاجس نے بتایاکہ اسے شہزاد اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کرلیا اور تشددکانشانہ بناتے رہے۔ موقع ملتے ہی قید سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید