راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) رات کومری روڈ پر ہیوی ٹریفک کے داخلہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ، ٹریفک عملے کی عدم موجودگی مری روڈ پرچھوٹی گاڑی والوں کے لئے دردسر بن گئی ، شہر بھرمیں رات 11بجے سے پہلے ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہے ،لیکن عام طور پر دیکھنے میں آیاہے کہ رات دس بجے کے بعد بڑی تعداد میں ٹرک ،ڈمپر اور بڑی گاڑیاں فیض آباد کے راستے راولپنڈی میں داخل ہونے سےمری روڈ پر دیگر گاڑیوں کاگزرنا محال ہوجاتاہے اور فیض آباد سے لیاقت باغ چوک تک ہیوی گاڑیوں کی طویل قطارلگ جاتی ہے جس کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،فیض آباد کے قریب مری روڈ پر اسلام آبادکی حدودمیں رات 9بجے سے بڑی گاڑیاں آکر سڑک کنارے رکنا شروع ہوجاتی ہیں۔