راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھرمیں گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کئے ، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 400افسروں اور جوانوں نے فرائض سر انجام د ئیے ، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر تے رہے۔