• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا حیدر رضوی صدر،جسٹس (ر) رستم علی سینئر نائب صدر انجمن حمایتِ اسلام منتخب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)تنظیم انجمن حمایتِ اسلام کے انتخابات میں آئندہ تین سال کیلئےسید ضیا حیدر رضوی صدر اور جسٹس (ر) رستم علی ملک سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ 10نائب صدور کے عہدوں پر خواجہ محمود احمد، میاں محمد سعید ، مولانا حافظ فضل الرحیم، میاں ارشد، نصیب اللہ گردیزی، خواجہ مشتاق احمد، حکیم عزیز الرحمن جگرانوی، سجاد حسین، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان منتخب ہوئے۔ نتائج میں میاں منیر سیکرٹری جنرل، الطاف الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر شوکت علی سیکرٹری تعلیم، جسٹس سید سخی حسین بخاری سیکرٹری ویلفیئر، مرزا خادم حسین جرال سیکرٹری فنانس، مدثر لطیف راں چیف انٹرنل آڈیٹر، میاں افتخار احمد لیگل ایڈوائزر اور میاں شاہد لطیف انجینئرنگ ایڈوائزر کے عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔