• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر اور سیکرٹری صحت سے وائے ڈی اے وفد کی ملاقات

لاہور(خصوصی نمائندہ)وائے ڈی اے پنجاب کے وفد کی صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر دانش اعوان کی قیادت میں صوبائی وزیر اور سیکرٹری ہیلتھ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں طے پایا کہ سکیل ریویژن کے مطابق ہائوس آفیسرز ار پی جی آرز کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے ۔کے پی آئی لنکڈ الائونس کے لگنے میں حائل رکاوٹوں کو چیف سیکرٹری سے ملاقات کر کے حل کروانے پر اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر دانش اعوان صدر وائے ڈی اے پنجاب نےکہا کہ ترجمان میو ہسپتال ڈاکٹر محمد فرحان علی کے مطالبہ پر میو ہسپتال لاہور کے پی جی آرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا منسٹر ہیلتھ نے فوری طور پر نوٹس لیا اور محکمہ صحت کو فوری طور پر انٹروِین کرتے ہوۓ معاملات حل کروانے کا حکم دیا ۔