• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی بخار کے شبے میں 243مریض رپورٹ ، ایک میں تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت جنوبی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے لیکر 22 جون سال 2022 تک مجموعی طور پر مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں 21 ہزار 483 مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے جبکہ اسی دوران 15 مریضوں میں مذکورہ مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ایک روز کے دوران 243 ڈینگی بخار کے شبے میں مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ،جس میں سے صرف ایک مریض میں ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے، دریں اثنانشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔
ملتان سے مزید