• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے غیراخلاقی حرکت کرنیوالے موٹرسائیکل سوار کی گرفتاری کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں بچی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے اور اغواء کی کوشش کرنے والے موٹر سائیکل سوار کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا،سی پی او ملتان نے ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی سربراہی میں ایس ڈی پی کینٹ جام محمد سلیم اختر، ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد محمد کلیم چوہان، سی آر او اور سی آئی اے پر مشتمل ٹیم تشکیل دے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے۔
ملتان سے مزید