• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوا زشریف زرعی یونیورسٹی نے ایک گٹھلی ایک زندگی کا سلوگن جاری کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)نوا زشریف زرعی یونیورسٹی نے ایک گٹھلی ایک زندگی کاسلوگن جاری کردیا ،ترجمان کے مطابق ہر آم کی گٹھلی ایک نئی زندگی ہے،ہمارا ویژن ہے کہ آم کی گٹھلی کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اس کو محفوظ کرکے زرعی یونیورسٹی ملتان پہنچایا جائے تاکہ اسی گٹھلی کو لگا کر نیا پودا بنایا جا سکے،اسی سلسلے میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے کیا منفرد اقدام جس کے تحت اگر آپ سو (100)آم کی گٹھلیوں کو اکٹھا کر کے یونیورسٹی کو دیں گے تو آپ کو ایک قلمی پودا دیا جائے گا ،جس کو آپ لگا کر نہ صرف اپنی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے ۔
ملتان سے مزید