• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز نظرثانی اپیل پر وزیراعظم سے بات کرونگا‘ اعظم نذیر

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظر ثانی دائر اپیل واپس لینے کامطالبہ کیا ہے جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا‘حکومت پرویز مشرف کی واپسی کیلئے سہولت دینے کو تیار ہے‘سابق صدر واپس آکر قانون کا سامنا کریں ۔جمعرات کو یہاں اعظم نذیر تارڑ اور صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ احسن بھون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔تقریب کے دوران وزیر قانون نےحکومتی گرانٹ کا چیک بھی دیا ۔
اہم خبریں سے مزید