اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی 6 جولائی تک ضمانت منظور کرلی۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی،درخواست پرسیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق گورنر سندھ کی 6 جولائی تک ضمانت منظور کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔