• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن ڈیزائنر کے ڈاکٹر شوہر کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ کارپینٹر نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف فیشن ڈیزائنرکے ڈاکٹرشوہرکے اغوا کا ماسٹرمائنڈ کار پینٹر نکلا، رینجرز کے ہاتھوں گزشتہ روز ڈاکٹرکے اغوا میں ملوث گرفتار4 ملزمان نے دوران تفتیش کئی انکشافات کردیئے،ملزم منظور حسین کارپینٹرجس نے طالب عزیز کی اہلیہ کے بوتیک پر کام کیا تھا تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے ڈاکٹرطالب عزیزکےگھر پر بھی کام کیا تھا، ملزم نے ڈاکٹر طالب کی اہلیہ کے بوتیک پر کام کرنے کے بعد اغوا کا منصوبہ بنایا، ملزمان نے ڈاکٹر طالب کو اغوا کر کے اللہ بخش گوٹھ میں ملزم منظور حسین کے گھرمنتقل کیا، 2ملزمان ڈاکٹر طالب کا موبائل فون لے کر شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہے، ملزمان نے مختلف مقامات سے تاوان کے لئے کالز کیں، ملزمان نےدوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کے لئے اپنی لوکیشن بھی تبدیل کرتےرہے ، اور ڈاکٹر طالب کے بیٹے سے تاوان وصول کر کے ملزمان نے مغوی کو سپر ہائی وے کےنزدیک چھوڑ دیا۔

اہم خبریں سے مزید