• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان دوران خطاب لڑکھڑا گئی اور وہ خطاب میں امریکا کو ایک لفظ میں بیان کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پوڈیم پر کھڑے تقریب سے خطاب کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے ہمراہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیڈن امریکا کو ایک لفظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کی زبان ساتھ نہیں دے پاتی اور ان کے منہ سے کچھ کا کچھ نکل جاتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب ٹرول کر رہے ہیں، اب تک اس ویڈیو کو 40 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے اور 8 ہزار بار ری ٹوئٹ کی جا چکی ہے۔


واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی صدر کی زبان پھسل گئی ہو، اس سے قبل وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی خاتون اول کہہ کر بھی مخاطب کرچکے ہیں۔ 

اس کے علاوہ پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران انہوں نے یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف زور دیتے ہوئے ”یوکرینی“ کی بجائے ”ایرانی“ عوام کہہ دیا تھا۔

پاک امریکا تعلقات میں سردمہری ختم ہونے کے اشارے



بین الاقوامی خبریں سے مزید