• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ایماندارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، پیوٹن

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے اپنی غلطیوں کا قصور وار پوری دنیا کو قرار دینے کی عادت نے دنیا میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ 14ویں برکس اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ صرف ایمانداری اور باہمی مفاد پر مشتمل تعلقات کے ذریعے ہی اس بحران سے نکلنے کی راہ مل سکتی ہے جو کچھ ملکوں کے غیر دانشمندانہ اور خود غرضی پر مبنی اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ آج وہ وقت ہے جس میں برکس تنظیم میں شامل تمام ممالک کیلئے یہ ضروری ہو چکا ہے کہ وہ ترقی کیلئے مل کر ایک متفقہ پالیسی اختیار کریں تاکہ نئی بنیادوں پر بین الحکومتی تعلقات استوار ہو سکیں جن کی بنیاد عالمگیر سطح پر قابل قبول اقدار اور عالمی قوانین ہونا چاہئیں اور یہ وہ باتیں ہیں جو پہلے ہی اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ برکس تنظیم میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک میں زبردست سیاسی، معاشی، سائنسی، ٹیکنالوجیکل اور افرادی قوت کی صلاحیت موجود ہے۔ عالمی منظر نامے پر ان ممالک کا اثر رسوخ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ برکس کے تمام ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی بنیادوں پر تعلقات مضبوط ہوں تاکہ عالمی معالات میں اپنا کردار نہ صرف وسیع کیا جا سکے بلکہ ترقی میں بھی حصہ ڈالا جا سکے۔
یورپ سے سے مزید