• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے آخر تک کئی ممالک کو قحط سالی کا سامنا ہوگا، اقوام متحدہ

انیویارک (جنگ نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب کئی ممالک کو سال کے آخر تک قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ برس صورت حال مزید خوفناک ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برلن میں موجود ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں کے نام ویڈیو پیغام میں روس اور یوکرین جنگ کے دنیا پر پڑنے والے اثرات کے حوالسے سے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غذائی قلت کے بحران سے دنیا بھر میں کئی ملین افراد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ایسے میں روس اور یوکرین کی جنگ نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ رواں برس کے آخر تک متعدد خطوں کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آئندہ برس یہ صورت حال مزید خوفناک ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید